Wednesday, December 25, 2024
ہومBusinessپاکستان کی طویل مدتی غیر ملکی کرنسی کی ریٹنگ بہتر ہوگئی

پاکستان کی طویل مدتی غیر ملکی کرنسی کی ریٹنگ بہتر ہوگئی


ـــ فائل فوٹو

فچ ریٹنگ ایجنسی نے پاکستان کی طویل مدتی غیر ملکی کرنسی کی ریٹنگ بہتر کر دی۔

فچ ریٹنگ ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کی ریٹنگ ٹرپل سی سے بڑھا کر ٹرپل سی پلس کردی گئی ہے۔ 

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آئی ایم ایف معاہدے سے پاکستان کی بیرونی فنڈنگ رسائی بہتر ہوئی ہے، پاکستان کی معاشی صورتحال میں بہتری کے باعث ریٹنگ اپ گریڈ کی گئی۔

فچ ریٹنگ ایجنسی نے آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدے کے بعد  ملک کی معاشی صورتحال میں بہتری کا اعتراف بھی کیا ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف ایگڑیکٹو بورڈ اجلاس کی منظوری سے قبل پاکستان کو چین، سعودی عرب، یو اے ای سے باہمی معاہدوں کےقرض کو رول اوور کروانا ہوگا۔

فچ ریٹنگ ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان نے حالیہ وفاقی بجٹ میں معیشت کی بہتری کے لیے پالیسی اقدامات کیے ہیں، پاکستان کو ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح بڑھانے کے لیے مزید 3 فیصد اضافےکی ضرورت ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف کو پاکستان کے انرجی شعبے، ریاستی ملکیتی اداروں میں اسٹرکچرل اصلاحات اور زرعی آمدن پر ٹیکس لگانےکے لیے قانون سازی کی یقین دہانی کروائی گئی یوں اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ معاہدے میں رہتے ہوئے پاکستان نے بہتر کارکردگی دکھائی ہے۔

رپورٹ کے مطابق، کریڈٹ ریٹنگ بہتری سے پاکستان کا عالمی مارکیٹ میں اعتماد بحال ہوگا، عالمی مالیاتی ادارے قرض دینے میں پاکستان پر اعتماد کریں گے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ کریڈٹ ریٹنگ بہتر ہونے سے عالمی مارکیٹ بانڈز کا اجرا بہتر ہو سکے گا۔

یاد رہے کہ وزیر خزانہ نے کل ہی فچ کی طرف سے ریٹنگ اپ گریڈ کرنے کا عندیہ دیا تھا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں