اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان کے مقامی قرضوں میں 4 ہزار 622 ارب روپے کا اضافہ ہوگیا۔
دنیانیوز کے مطابق مارچ تک مقامی قرض بڑھ کر 43 ہزار 432 ارب روپے ہو گیا، ملک پر قرضوں کا بوجھ ساڑھے 6 فیصد بڑھ کر 61 ہزار ارب روپے سے تجاوز کر گیا، رواں مالی سال کے آغاز پر پاکستان پر مقامی قرضوں کا حجم 38 ہزار 809 ارب روپے تھا۔
رواں مالی سال بیرونی قرضے 89 ارب روپے کم ہوکر 21ہزار 941 ارب روپے ہو گئے، حکومت کے ذمے بیرونی واجبات 6 فیصد بڑھ کر 3ہزار 284 ارب روپے پر پہنچ گئے۔
آئی ایم ایف ڈیل سے مقامی و بیرونی قرضوں میں مزید اضافے کا امکان ہے۔