کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا اختتام 364 پوائنٹس کمی پر ہوا۔
تفصیلات کے مطابق سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کے آغاز پر ملا جلا رجحان تھا، تاہم ایرانی سرحد پر کشیدگی کی خبر پر انڈیکس کی گراوٹ میں تیزی آئی جو ایک موقع پر ایک ہزار پوائنٹس سے زائد رہی۔
خبر کے فوری ردعمل کے بعد انڈیکس باقی ماندہ کاروباری دن میں واپسی کی راہ پر رہا۔انڈیکس نے کاروبار کا اختتام 364 پوائنٹس کمی سے 63 ہزار 202 پرکیا ہے۔آج بازار میں 44 کروڑ 57 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت تقریباً سوا 14 ارب روپے رہی۔
مارکیٹ کیپٹلائزیشن آج 55 ارب روپے کم ہو کر 9 ہزار 255 ارب روپے ہے۔