Saturday, December 28, 2024
ہومBusinessپاک سوزوکی نے گاڑیوں کی پیداوار عارضی طور پر بند کر دی 

پاک سوزوکی نے گاڑیوں کی پیداوار عارضی طور پر بند کر دی 



(اشرف خان)پاک سوزوکی کمپنی نےکار سازی کا پلانٹ عارضی طور پر بند کر دیا، صارفین کو ممکنہ طور پر شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔

پاک سوزوکی موٹرز  کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سی کے ڈی کی منظوری نہ ملنے کی وجہ سے خام مال کی شدید کمی کا سامنا ہے ،بندرگاہ پر گزشتہ 45 روز سے درآمد مال پھنسا ہوا ہے ،بندرگاہ پر درآمد مال پھسنے سے اربوں روپے ڈیمریجز اورڈیٹینشن کی مد میں ادا کررہے ہیں،کارسازی ،پیداوار اور فروخت بند ہونے سے حکومت کو کوئی ٹیکس اور ڈیوٹی وصول نہیں ہوئی،آٹو موبائل ایسوسی ایشن اور آٹو مینیوفیکچررز ایسوسی ایشن نے حکومت سے آٹو پالیسی 2021-26 پر عمل کرنے کی درخواست کی ہوئی ہے۔ 

کمپنی کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ کارسازی کی پالیسز پر عملدارآمد نہ ہونے سے نئے سرمایہ کار نہیں آئیں گے،موجودہ براہ راست غیر ملکی سرمایہ کار آٹو مینوفیکچررز کو بھی سنگین صورتحال کا سامنا ہے،متعدد آٹو پارٹس مینوفیکچررز پلانٹس میں پیداوار نہ ہونے کی وجہ سے ہزاروں ملازمین کو فارغ کر چکے ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں