پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پشاور میں آٹے کی فی کلو قیمت میں 20 روپے اضافہ کے بعد 20 کلو فائن آٹے کے تھیلے کی قیمت 1800روپے سے بڑھ کر 2200 روپے ہوگئی۔
آٹا ڈیلر کے مطابق پنجاب میں ڈیلرز کی جانب سے گندم ذخیرہ کرنے پر قیمتیں بڑھ گئیں۔ نان بائیوں کو 7500 روپے میں دی جانے والی بوری کی قیمت 8500 روپے ہوگئی۔