Wednesday, December 25, 2024
ہومBusinessپنجاب حکومت نے مفت سولر سسٹم فراہم کرنے کا طریقہ کار طے...

پنجاب حکومت نے مفت سولر سسٹم فراہم کرنے کا طریقہ کار طے کرلیا



لاہور (ویب ڈیسک) پنجاب حکومت نے صوبے کے مستحق عوام کو مفت سولرسسٹم فراہم کرنے کا طریقہ کار طے کرلیا۔

دستاویزات کے مطابق ماہانہ 100 یونٹس تک بجلی استعمال کرنے والے 50 ہزار گھرانوں کو مفت سولر سسٹم فراہم کیا جائےگا۔ تمام اخراجات صوبائی حکومت برداشت کرے گی اور ایس ایم ایس کے ذریعے صارفین رجسٹریشن کرا سکیں گے۔ سماء ٹی وی کے مطابق سولرسسٹم اور انسٹالیشن کا 100فیصد خرچہ پنجاب حکومت برداشت کریگی، منصوبے پر 10 ارب روپے لاگت آئے گی، بجلی چوری، میٹر ٹیمپرننگ ریکارڈ یا کسی بھی دوسری اسکیم سے مستفید گھرانے اہل نہیں ہوں گے۔

دستاویزات کے حوالے سے بتایا گیا کہ اہل صارفین بل ریفرنس نمبر اور شناختی کارڈ نمبر 8800 پر بھیج کر اپنی رجسٹریشن کروا سکیں گے، سو یونٹس سے کم بجلی استعمال کرنے والے صارفین کا ڈیٹا نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن کو مہیا کیا جائے گا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں