Monday, January 6, 2025
ہومBusinessپنجاب سوشل سیکیورٹی کے 36 بلین سرپلس بجٹ کی منظوری

پنجاب سوشل سیکیورٹی کے 36 بلین سرپلس بجٹ کی منظوری


صوبائی وزیر فیصل ایوب — فائل فوٹو

صوبائی وزیر فیصل ایوب کی زیرصدارت پنجاب سوشل سیکیورٹی (پیسی) کی گورننگ باڈی کا اجلاس لاہور میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں ادارہ کے مالی سال 25-2024ء کے لیے 36 بلین کے سرپلس بجٹ کی منظوری دے دی گئی۔

اجلاس میں ورکرز اور اہلِ خانہ کو سوشل سیکیورٹی اسپتالوں، ڈسپنسریوں میں علاج معالجہ کے لیے 18.63 بلین منظور، اشیا کی خریداری کا معیار بہتر بنانے کے لیے ای پروکیورمنٹ سسٹم کی منظوری بھی دے دی گئی۔

صادق پبلک اسکول بہاولپور، رحیم یار خان میں سوشل سیکیورٹی ایمرجنسی سینٹر قائم کرنےکی منظوری دی گئی۔

اس کے علاوہ اجلاس میں سوشل سیکیورٹی اسپتال ملتان روڈ لاہور کے نئے ایمرجنسی بلاک، ڈائلسز سینٹر کےلیے سیٹوں کی منظوری، 50 بیڈز کے سوشل سیکیورٹی اسپتال قصور کی تعمیر کے لیے منظوری بھی دےدی گئی۔

سوشل سیکیورٹی اسپتالوں اور دفاتر میں سولر سسٹم کی تنصیب کی اصولی منظوری کے ساتھ ساتھ رجسٹرڈ ورکرز کو 3.5 کےوی تک سولر سسٹم کے لیے بلا سود قرضہ دینے کی اصولی منظوری بھی کی گئی۔

ورکرز اور اہلخانہ کو علاج معالجہ کی فوری فراہمی کے لیے 2 موبائل ڈسپنسریز، پنجاب سوشل سیکیورٹی اسٹاف کی پروموشن کے لیے ٹریننگ لازمی قرار دینے کی اصولی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں اچھی کارکردگی دکھانے والے افسران کو انسنٹیو الاؤنس دینے کی بھی اصولی منظوری دی گئی جبکہ کےپی آئیز، سروس ڈیلیوری کے میعار کاجائزہ لے کر امپلائی آف دی منتھ کا انتخاب کیا جائے گا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں