Friday, January 3, 2025
ہومBusinessپنجاب: 8 شہروں میں سی بی ڈی بزنس سینٹرز قائم کرنیکا فیصلہ

پنجاب: 8 شہروں میں سی بی ڈی بزنس سینٹرز قائم کرنیکا فیصلہ


—فائل فوٹو

پنجاب کے 8 شہروں میں سی بی ڈی بزنس سینٹرز قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

اس بات کا فیصلہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرِ صدارت اجلاس میں کیا گیا۔

اجلاس میں پنجاب سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ اتھارٹی کے پراجیکٹس سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آئی ٹی سٹی کے لیے چین، جنوبی کوریا اور سعودی عرب کی کمپنیوں سے ڈیل فائنل کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے سی بی ڈی پراجیکٹ پر ٹارگٹ مکمل کرنے اور پیش رفت کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت بھی کی۔

اجلاس میں پنجاب کے 8 شہروں میں سی بی ڈی بزنس سینٹرز قائم کرنے پر اتفاق ہوا جبکہ سیالکوٹ میں سٹی آف اسپورٹس قائم کرنے کی تجویز پیش کی گئی جس کے مطابق وہاں اسٹیڈیم بھی بنایا جائے گا۔

اجلاس میں پنجاب میں ریئل اسٹیٹ انویسٹمنٹ ٹرسٹ کےقیام کے لیے قانون سازی کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی زیرِ صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ لاہور میں کلمہ چوک پر سی بی ڈی گرینڈ سینٹرل اسٹیشن قائم ہو گا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں