Saturday, January 4, 2025
ہومBusinessپٹرول مزید سستا قیمتوں میں ردوبدل کب ہوگا؟

پٹرول مزید سستا قیمتوں میں ردوبدل کب ہوگا؟



(ویب ڈیسک)مہنگائی کے ستائے عوام کو ایک بار پھر خوشخبری ملے گی ۔حکومت نے یکم جون سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی  کرنے کیلئے تیاری پکڑ لی ۔

ذرائع  کے مطابق عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باعث پٹرول 4 روپے فی لیٹر سستا ہوسکتا ہے۔ڈیزل کی قیمتوں میں بھی ساڑھے 3روپے فی لیٹر کمی متوقع ہے تاہم پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے جس کا اعلان 31 مئی کو کیا جائے گا۔

ضرورپڑھیں:اماراتی صدر کی پاکستان میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی یقین دہانی

واضح رہے کہ 15 مئی کو آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کی گئی تھی جس میں پیٹرول کی قیمت میں  15 روپے 39 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 88 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 7 روپے54 پیسےفی لیٹرکمی کی گئی تھی۔

 یاد رہے کہ اس وقت حکومت پیٹرول اور ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی کے طور پر 60روپے فی لیٹر بھی وصول کر رہی ہے جبکہ ڈیلرز کو دونوں مصنوعات پر 8.64فی لیٹر کا مارجن مل رہا ہے۔تاہم  ضلعی مارجن (اضافی مارجن سمیت) پٹرول اور ڈیزل پر فی لیٹر 7.87روپے بھی وصول کیے جاتے ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں