پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے، اعلان رات 12 بجے ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت بڑھی ہے، عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 90 ڈالر فی بیرل تک ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیر اعظم کی مشاورت سے کرے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول مہنگا ہونے کے ساتھ ڈیزل کی قیمتیں مستحکم رہنے کی خبریں بھی گرم ہیں۔