(اشرف خان) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی تجویز، ایران کے اسرائیل پر حملے کے بعد خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں تیزی سے اتار چڑھاؤ کا رجحان کا سامنا ہے، بینچ مارک لندن برینٹ آئل 91 ڈالر فی بیرل تک ٹریڈ ہوا، عالمی مارکیٹ میں لندن برینٹ آئل ابھی 90 ڈالر فی بیرل کے قریب ٹریڈ ہورہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹیکس گزاروں کیلئے خوشخبری، ایف بی آر نے بڑا اعلان کر دیا
ذرائع کے مطابق مڈل ایسٹ میں موجودہ صورتحال پر پیداواری لاگت پر بھی اثرات ہوئے ہیں، پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 50 پیسے اضافے کی تجویز ہے، ایک لیٹر ہائی اسپیڈ ڈیزل 8.50 روپے تک مہنگا کرنے کی تجویز ہے، ایک ہفتے کے دوران روپے کی قدر میں بہتری دیکھے گئے ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی قیمت 4 ڈالر فی بیرل کا اضافہ ہوا ہے ، عالمی مارکیٹ میں ڈیزل کی قیمت میں 4.50 ڈالر فی بیرل کا اضافہ ہوا ہے، عالمی مارکیٹ میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں دو ہفتے میں یہ اضافی دیکھا گیا ہے، ایک ہفتے میں ڈالر 40 پیسے سستا ہوکر 278.12 روپے کا ہوگیا ہے۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرول 4 ڈالر بڑھ کر 98.50 ڈالر فی بیرل ہوچکا ہے، عالمی بازار میں ڈیزل 4.50 ڈالر بڑھ کر 102.90 ڈالر فی بیرل ہوچکا ہے، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ردوبدل کا حتمی فیصلہ حکومت کرے گی، قیمتوں کا اعلان رات بجے سے پہلے ہوگا۔