Tuesday, December 24, 2024
ہومBusinessپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا خدشہ

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا خدشہ



 (ویب ڈیسک)مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے ایک اور بری خبر آ گئی،ملک میں ایک بار پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان ہے۔

میڈیا رپوٹس کے مطابق یکم اپریل سے پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے 50 پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے، ممکنہ اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 279 روپے 75 پیسے سے بڑھ کر 289 روپے 25 پیسے ہو جائے گی جبکہ ڈیزل کی قیمت 0.86 روپے کے اضافے کے ساتھ 285.56 روپے تک پہنچنے کا امکان ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں اضافے کی وجہ بنیادی طور پر بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی وہ سفارش ہے جس میں بیل آؤٹ پیکج کی آخری قسط کے اجراء کی شرط کے طور پر پیٹرول پر 18 فیصد جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی) دوبارہ نافذ کرنے کی سفارش کی گئی۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت پیٹرولیم لیوی کو 60 روپے سے بڑھا کر 100 روپے کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی میں حالیہ برسوں میں متعدد ایڈجسٹمنٹ دیکھنے میں آئی ہے جن میں مالی سال 2023 کے دوران نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
 یہ بھی پڑھیں: روپے کی قدر میں اضافہ، ڈالر مزید سستا ہوگیا





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں