Monday, December 23, 2024
ہومBusinessپیٹرول سے پہلے ایل پی جی کی قیمت میں بڑی کمی

پیٹرول سے پہلے ایل پی جی کی قیمت میں بڑی کمی



(24 نیوز) مہنگائی سے ستائے عوام کے لئے اچھی خبر آگئی، پٹرول سے پہلے ایل پی جی 70روپے فی کل تک سستی ہو گئی، چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ اگلے ہفتے قیمتیں مزید کم ہوں گی۔

چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز عرفان کھوکھر کاکہنا ہے کہ ایل پی جی کے لوکل اور امپورٹرز کے درمیان تصادم کی وجہ سے ایل پی جی کی قیمت میں 60 سے 70 روپے کمی ہوئی ہے، ایل پی جی مافیا کی لڑائی کے باعث قیمت 250 روپے فی کلو سے 180 روپے پر آ گئی ہے، ایل پی جی مافیا کی آپسی لڑائی کا فائدہ شہریوں کو پہنچ رہا ہے، ایل پی جی کا ایک اور جہاز 2، 3 روز میں پاکستان پہنچ جائے گا، جہاز پہنچتے ہی ایل پی جی کی قیمت میں مزید کمی ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کے ریٹ میں اضافہ، فی تولہ قیمت کہاں تک جا پہنچی؟

چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز کا مزید کہنا ہے کہ اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت 238 روپے مقررہ کی تھی مگر مافیا 240 سے 250 روپے فی کلو فروخت کر رہا تھا، ایل پی جی مافیا کی بلیک میلنگ پر اوگرا اور دیگر حکومتی ادارے بھی خاموش تماشائی بننے رہے، او جی ڈی سی ایل نے صرف چند افراد کو نوازنے کے لیے قیمت میں کمی کی، او جی ڈی سی ایل نے اہل پی جی کی پیداواری قیمت میں 32 ہزار میٹرک ٹن تک کمی کر دی ہے، ایل پی جی کی پیداواری قیمت 1 لاکھ 62 ہزار میٹرک ٹن سے کم ہو کر 1 لاکھ 30 ہزار پر آگئی۔

عرفان کھوکھر نے انکشاف کیا ہے کہ ایل پی جی کے تمام اسٹوریج ایل پی جی سے بھر گئے ہیں، ایل پی جی کا سیلاب آگیا ہے، آئندہ ہفتے ایل پی جی کی قیمت میں مزید کمی ہو گی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں