بجٹ کے بعد 16 جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 9 روپے فی لیٹر تک کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
آئل مارکیٹنگ کمپنیز ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں تقریباً 9 روپے کمی کا امکان ہے۔
ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 2 روپے لیٹر کمی کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حتمی قیمت کا اندازہ 13 اور 14 جون کی عالمی قیمت کے تحت اوگرا کرے گا۔