Sunday, December 29, 2024
ہومBusinessپیٹرول کی قیمت میں کمی سے پہلے حکومت نے بڑی خوشخبری سنا...

پیٹرول کی قیمت میں کمی سے پہلے حکومت نے بڑی خوشخبری سنا دی



(اویس کیانی) عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی قیمت میں کمی کے بعد توقع کی جا رہی ہے کہ آج رات حکومت پاکستان بھی پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں کمی کا اعلان کرے گی لیکن اس امیدکے پورا ہونے سے قبل ہی حکومت نے ایل این جی کی قیمت میں کمی کااعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے اگست کے لیے ایل این جی کی قیمتوں میں 8.50 فیصد تک کمی کر دی ،اوگرا نے ایل این جی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ،سوئی ناردرن کے لیے ایل این جی کی قیمت میں 1.23 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کی گئی ہے جبکہ سوئی ناردرن کے لئے ایل این جی کی قیمت 13.39 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے ۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں