Sunday, December 29, 2024
ہومBusinessپی ایس او کے دیگر اداروں پر واجبات 826 ارب روپے سے...

پی ایس او کے دیگر اداروں پر واجبات 826 ارب روپے سے تجاوز کر گئے



( اشرف خان)نومنتخب حکومت کے لئے بڑا چینلنج,پی ایس او کا مالی بحران مزید سنگین ہوگیا،پاکستان اسٹیٹ آئل کے مختلف سیکٹر پر واجبات  826 ارب روپے سے بھی تجاوز کرگئے۔
پی ایس او ذرائع کے مطابق پی ایس او نے درآمدی ادائیگی کے ڈیفالٹ سے بچنے کے لئے  حکومت سے فوری طور پر 70 ارب روپے مانگ لئے, صرف سوئی نادرن گیس پر درآمدی ایل این جی کے واجبات پہلی بار 550 ارب روپے ہوچکے ہیں اس حوالے سے  پی ایس او نے حکومت کو موجودہ صورتحال پر خط لکھ دیا۔

ذرائع کے مطابق پی ایس او کے مختلف سیکٹر پر واجبات 826 ارب روپے سے بھی تجاوز کرگئے،جس سے  درآمدی ایل این جی کا بل عدم ادائیگی پر بڑا مسئلہ بن گیا۔ذرائع نے بتایا کہ  پی ایس او کو سوئی نادرن گیس پر واجبات پہلی بار 550 ارب روپے کی نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئے،پاور سیکٹر نے پی ایس او کو 187 ارب روپے ادا کرنا ہیں اور پی آئی اے نے پی ایس او کو 27 ارب 75 کروڑ روپے کے واجبات ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سونے کی قیمت میں مسلسل چوتھے روز بڑا  اضافہ فی تولہ کتنےکا ہوگیا ؟

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ  روپے کی قدرمیں کمی سے ایکسچینج لاسسز پی ایس او کے 57 ارب روپے سے تجاوز کرگئے، درآمدی پیٹرولیم مصنوعات کی مد میں بھاری ادائیگی کرنا ہےاس کے علاوہ  پی ایس او نے اپنی مالیاتی رپورٹ میں بھی سنگین صورتحال سے آگاہ کردیا ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں