پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا ملا جلا دن رہا۔
100 انڈیکس 53 پوائنٹس کم ہوکر 65 ہزار 603 پر بند ہوا ہے۔ کاروباری دن میں انڈیکس 686 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔
پی ایس ایکس 100 انڈیکس کی آج کم ترین سطح 65 ہزار 187 رہی۔
حصص بازار میں آج 35 کروڑ 41 لاکھ شیئرز کے سودے 14 ارب 43 کروڑ روپے میں طے ہوئے۔ یوں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 13 ارب روپے کم ہوکر 9 ہزار 303 ارب روپے ہے۔