پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) 100 انڈیکس میں آج کاروباری دن کے دوران دو نئے ریکارڈز بن گئے۔
پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس نے کاروباری دن میں اپنی نئی چوٹی 74 ہزار 114 بنائی اور اختتام بھی 73 ہزار 799 کی ریکارڈ بلند ترین سطح پر کیا۔
کاروبار کا اختتام پر 100 انڈیکس میں آج 713 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
حصص بازار میں آج 72 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت ساڑھے 25 ارب روپے سے زائد رہی۔
اسی طرح مارکیٹ کیپٹلائزیشن 80 ارب روپے بڑھ کر 9 ہزار 958 ارب روپے ہے۔