Saturday, January 4, 2025
ہومBusinessپی ایس ایکس: کاروبار کا مثبت دن، 100 انڈیکس میں 150 پوائنٹس...

پی ایس ایکس: کاروبار کا مثبت دن، 100 انڈیکس میں 150 پوائنٹس کا اضافہ


فوٹو: فائل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا جہاں 100 انڈیکس میں 150 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ 

پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس اس اضافے کے بعد کاروبار کے اختتام پر 79 ہزار 992 پوائنٹس پر بند ہوا۔ 

کاروباری دن میں 100 انڈیکس 405 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا جہاں انڈیکس کی بلند ترین سطح 80 ہزار 114 رہی۔

حصص بازار میں آج 38 کروڑ 90 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 20 ارب 92 کروڑ روپے سے زائد رہی، یوں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 11 ارب روپے کم ہو کر 10 ہزار 653 ارب روپے ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں