پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا منفی دن رہا، جہاں 100 انڈیکس 65 ہزار پوائنٹس سے نیچے آگیا۔
پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس کاروبار کے اختتام پر 953 پوائنٹس کم ہوکر 64 ہزار 801 پر بند ہوا۔
کاروباری دن میں 100 انڈیکس ایک ہزار 194 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، اس کی کم ترین سطح 64 ہزار 664 رہی۔
حصص بازار میں آج 32 کروڑ 17 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 10 ارب 85 کروڑ روپے سے زائد رہی۔
اسی طرح مارکیٹ کیپٹلائزیشن 132 ارب روپے کم ہو کر 9 ہزار 228 ارب روپے ہے۔