Monday, December 23, 2024
ہومBusinessپی ٹی آئی کااحتجاج اسلام آباد راولپنڈی اور لاہور  میں پیٹرولیم مصنوعات...

پی ٹی آئی کااحتجاج اسلام آباد راولپنڈی اور لاہور  میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کا خدشہ 



(اویس کیانی )پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے باعث اسلام آباد ، راولپنڈی اور لاہور  میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کا خدشہ پیدا ہو گیا ۔

تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے خط لکھا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی احتجاج کے باعث اسلام آباد، رولپنڈی اور لاہور میں پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی چین ٹوٹنےکاخدشہ ہے ،لاک ڈاؤن کی صورتحال میں پیٹرولیم مصنوعات کی بلا تعطل فراہمی کے لیےاقدامات کیے جائیں، پٹرولیم ڈویژن نےچیف سیکرٹری پنجاب،چیف کمشنرزاسلام اباد اور راولپنڈی کوخط لکھ دیا،اٹک آئل ریفائنری کوخام تیل لےکر جانے،پٹرولیم مصنوعات لانے والےٹینکرز،گاڑیوں آمد ورفت، ترسیل محدود ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق پیٹرولیم ڈویژن نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی میں رکاوٹیں آرہی ہیں،اس سلسلہ میں اوگرا بھی ضلعی انتظامیہ کےساتھ رابطےمیں ہے،انتظامیہ سےمتاثرہ شہروں میں پیٹرولیم مصنوعات کی بلاتعطل فراہمی کی درخواست، موجودہ صورتحال سےنمٹنے کے لیے ایک جامع منصوبہ بنانےکی درخواست کی گئی ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں