Saturday, December 28, 2024
ہومBusinessڈالر روپے پر حاوی ہو گیا قیمت میں بڑااضافہ

ڈالر روپے پر حاوی ہو گیا قیمت میں بڑااضافہ



(اشرف خان)انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوگیا۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 10 پیسے مہنگا ہوگیا،انٹربینک میں ڈالر 278.37 روپے سے بڑھ کر 278.47 روپے پر بند ہوا۔

ادھر اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 11 پیسے اضافے سے 279.51 روپے ،یورو 32 پیسے اضافے سے 290.12 روپے  کا ہو گیاجبکہ برطانوی پاؤنڈ 50 پیسے سستاہوکر 349.25 روپے کا ہوگیا۔    

اوپن مارکیٹ میں یو اے ای درہم  76.05 روپے پر برقرار رہا جبکہ سعودی ریال 5 پیسے بڑھ کر 74.35 روپے کا ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں:بینکوں میں لین دین کرنے والوں کیلئے اہم خبر

دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز مثبت اختتام ہوا،100 انڈیکس 927 پوائنٹس کے اضافے سے بند ہوا ،100 انڈیکس 1لاکھ 11ہزار 315 کی سطح پر بند ہوا ،جمعہ کے روز32 ارب روپے مالیت کے 81 کروڑ شئیرز کا کاروبار ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:جنوبی افریقا کی ٹیم کتنے رنز بنا کر آؤٹ ؟ پاکستان پر کتنے رنز کی برتری حاصل کرلی؟جانیے





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں