کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) انٹر بینک میں ڈالر ریٹ بڑھنے کے بعد بند ہو گیا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 20 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد 279 روپے 56 پیسے کے ریٹ پر بند ہو گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 279 روپے 36 پیسے پر بند ہوا تھا۔