کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی ہو ئی ہے ۔۔
کرنسی ڈیلرز کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 11 پیسے کی کمی ہوگئی، جس سے انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 50 پیسے پر آگیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز اسٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی ) کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 10 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ مرکزی بینک کے مطابق جمعرات کو کاروبار کے اختتام پر ڈالر 278 روپے 61 پیسے پر بند ہوا۔