Tuesday, December 24, 2024
ہومBusinessڈالر سستا ہو گیا اسٹاک مارکیٹ میں دوسرے روز بھی مندی

ڈالر سستا ہو گیا اسٹاک مارکیٹ میں دوسرے روز بھی مندی



(24نیوز)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں دوسرے روز بھی مندی کا رجحان رہا جبکہ ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

کاروبار کے آغاز پر اسٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 47 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے انڈیکس 93 ہزار 177 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

خیال رہے دو دن قبل اسٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین 94 ہزار کی سطح پر پہنچ گئی تھی جس کے بعد انڈیکس تنزلی کا شکار ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے نکل آئے

دوسری جانب روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی ہوئی ہے ، تبادلہ مارکیٹ میں 8 پیسے سستا ہونے کے بعد ڈالر کی قیمت  277 روپے 85 پیسے ہو گئی ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں