Tuesday, December 24, 2024
ہومBusinessڈالر کا ریٹ مزید کمروپیہ تگڑا ہو گیا

ڈالر کا ریٹ مزید کمروپیہ تگڑا ہو گیا



(اشرف خان)پاکستان اورآئی ایم ایف کےدرمیان اسٹاف لیول معاہدہ طےپانے کے بعد انٹر بینک میں امریکی ڈالر 16 پیسے سستا ہو گیا۔

انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 41 پیسے سے کم ہو کر 278 روپے 25 پیسے کا ہو گیا،گزشتہ روزانٹربینک میں امریکی ڈالر 14 پیسے سستا  ہو کر278.64 روپے سے کم ہوکر 278.50 روپے کا ہوگیا۔

دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز تیزی دیکھنے میں آئی،انڈیکس میں 448 پوائنٹس اضافے سے 66 ہزار کی حد بحال ہو گئی،100 انڈیکس میں 372 پوانٹس کا اضافہ ہو گیا،100 انڈیکس 66ہزار 104 کی سطح پر پہنچ گیا۔

گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان رہا،کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 210 پوائنٹس کا اضافہ ہو گیا،100 انڈیکس 0.32 فیصد اضافے سے 65 ہزار 715 کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: 5.3  شدت کا زلزلہ،ہر طرف خوف وہراس،شہری گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں