Tuesday, December 24, 2024
ہومBusinessڈالر کا ریٹ مزید کم روپیہ مستحکم ہونے لگا

ڈالر کا ریٹ مزید کم روپیہ مستحکم ہونے لگا



(ویب ڈیسک)پاکستانی روپیہ مستحکم ہونے لگا،ڈالر کی قیمت میں مزید کمی ہو گئی۔

 کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر 22 پیسے سستا ہو گیا  جس کے بعد ڈالر کی قیمت 279 روپے 42 پیسے ہو گئی،گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر 279 روپے 64 پیسے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا منفی آغاز ہو ا تاہم کچھ دیر بعد کاروبار میں تیزی دیکھنے میں آئی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 121 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 62 ہزار 894 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

 گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کے رجحان کے باعث سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے تھے۔

 یہ بھی پڑھیں: یکم فروری سے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ متوقع،کتنا مہنگا ہوگا؟اہم خبر سامنے آ گئی  





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں