(اشرف خان) مہنگائی کے اس دور میں جہاں روز بہ روز روپے کی قدر کم ہوتی جا رہی ہے ایسے میں انٹربینک سے اچھی خبر آئی ہے، امریکی ڈالر کے مقابلے روپے کی قیمت میں معمولی اضافہ ہوا ہے۔
سٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 4 پیسے سستا ہوگیا، انٹربینک میں ڈالر 278.38 روپے سے کم ہوکر 278.34 روپے پر بند ہوا، دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 11 پیسے کمی سے 280.07 روپے کا ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ترسیلات زر،برآمدات اور سرمایہ کاری میں کتنا اضافہ،وزارت خزانہ کی آؤٹ لک رپورٹ جاری
علاوہ ازیں اوپن مارکیٹ میں یورو 8 پیسے کمی کے بعد 296.17 روپے، برطانوی پاؤنڈ 28 پیسے سستا ہو کر 349.98 روپے، اماراتی درہم 6 پیسے کمی سے 75.59 روپے اور سعودی ریال 5 پیسے کم ہو کر 73.69 روپے کا ہو گیا۔