Saturday, January 4, 2025
ہومBusinessڈالر کیساتھ ساتھ دیگرکرنسیاں بھی مہنگی قیمت کہاں پہنچ گئی ؟جانیے

ڈالر کیساتھ ساتھ دیگرکرنسیاں بھی مہنگی قیمت کہاں پہنچ گئی ؟جانیے



(اشرف خان) روپے کی بے قدری کا سلسلہ نہ رک سکا، امریکی ڈالر کیساتھ ساتھ دیگر کرنسیوں نے بھی رگڑا لگا دیا۔

تفصیلات کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 9 پیسے مہنگا  ہونے کے بعد 278.21 روپے سے بڑھ کر 278.30 روپے کا ہو گیا،اوپن ایکسچینج ریٹ  کی بات کریں تو ڈالر 12 پیسے مہنگا ہوکر 279 روپے 48 پیسے پر آگیا  ، یورو 67 پیسے اضافے سے 302.16 روپے ،برطانوی پاؤنڈ 68 پیسے مہنگا ہوکر 354.82 روپے ،امارتی درہم 9 پیسے اضافے سے 75.99 روپے ،سعودی ریال 10 پیسے اضافے سے 74.20 روپے کا ہو گیا،ماہرین کا کہناہے کہ درآمدی بل کی طلب پر روپے کی قدر میں کمی دیکھی گئی ہے۔

دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  کاروباری ہفتے کے پہلے دن کا اختتام منفی اعشاریوں سے ہوا ہے ، 100 انڈیکس 465 پوانٹس  کی کمی سے بند ہوا 

100 انڈیکس 75 ہزار 517 کی سطح پر کاروبار کا اختتام ہوا ،آج کاروبار کے دوران 16 ارب روپے مالیت کے 44 کروڑ شئیرز کا کاروبار ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: گرمی کے ستائے شہریوں کیلئے خوشخبری ،مسلسل 5 روز تک بارش کی پیشگوئی





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں