Monday, January 6, 2025
ہومBusinessڈالر کی قیمت میں کمی دیگر کرنسیاں مہنگی ہوگئیں

ڈالر کی قیمت میں کمی دیگر کرنسیاں مہنگی ہوگئیں



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈکی گئی۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جمعرات کو کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 2 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ جس کے بعد امریکی کرنسی 278 روپے 61 پیسے سے کم ہو کر 278 روپے 59 پیسے پر بند ہوئی ہے۔کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں امریکی ڈالر 9 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 278 روپے 70 پیسے پر ٹریڈ کر رہا تھا تاہم کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں2 پیسے کی معمولی کمی ہوئی ۔

روپے کے مقابلے میں یورو کی قدر میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا اور روپے کی قدر میں 1.89 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد یورو 299 روپے 39 پیسے سے بڑھ کر 301 روپے 28 پیسے کا ہو گیا۔سوئس فرانک62 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد کاروبار کا اختتام فرانک 310.63 روپے سے بڑھ کر 311.26 روپے پر پہنچ گیا ۔ چینی یوآن معمولی اضافے سے 38.42 روپے اور جاپانی ین کی قیمت میں بھی معمولی اضافے کے بعد 1.7713 روپے ہو گئی ہے۔ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت 356.26 روپے پر رہی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں