Wednesday, December 25, 2024
ہومBusinessڈالر کی پرواز تھمنے لگی اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر سستا ہو...

ڈالر کی پرواز تھمنے لگی اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر سستا ہو گیا



(اشرف خان) روپے کی قدر میں بہتری آنے لگی جس کے باعث ڈالر کی پرواز تھمنے لگی، انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی روپے کے مقابلے امریکی ڈالر کی قدر میں کمی ہوئی۔
اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 16 پیسے سستا ہو کر 280 روپے 4  پیسے پرآ گیا جبکہ یورو 1.37 روپے کمی سے 299 روپے 13 پیسے کا ہو گیا، اسی طرح برطانوی پاؤنڈ  بھی اوپن مارکیٹ میں 2.20 روپے سستا ہو کر 349.85 روپے کا ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی، فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟

علاوہ ازیں اوپن مارکیٹ میں امارتی درہم  76.07 روپے پر برقرار رہا اور سعودی ریال 6 پیسے کمی سے 74.24 روپے  کا ہو گیا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں