Tuesday, December 24, 2024
ہومBusinessڈالر 278 روپے 55 پیسے کا ہوگیا

ڈالر 278 روپے 55 پیسے کا ہوگیا



(24نیوز)پاکستانی روپے کی قدر کم ہونے لگی،تبادلہ مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ تھم گیا۔

کرنسی ڈیلرز کے مطابق کاروباری ہفتے چوتھے روز انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ ہوا جس سے انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 55 پیسے کا ہوگیا۔

انٹربینک کے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 280 روپے پر برقرار ہے۔

خیال رہے کہ رواں کاروباری ہفتے کے ابتدائی تینوں دن ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی ہورہی تھی تاہم آج وہ سلسلہ تھم گیا۔

یہ بھی پڑھیں: مون سون کے مضبوط سسٹم کی انٹری،تعلیمی اداروں میں3 روزہ تعطیل کا اعلان

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار ہے، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 78 ہزار پوائنٹس کے حد بحال ہوگئی، 100 انڈیکس 450 پوائنٹس بڑھ کر 78444 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
 





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں