کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کاروباری ہفتے کے آخری روز سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی، ہنڈرڈ انڈیکس 1893 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 90 ہزار 859 پوائنٹس پر بند ہوا۔
آج کے کاروباری دن میں مجموعی طور پر 430 کمپنیوں کے شیئرز میں لین دین ہوا، جس میں سے 220 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 156 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
مارکیٹ میں آج 40 کروڑ 94 لاکھ سے زائد شیئرز کا کاروبار ہوا، جس کی مجموعی مالیت 19 ارب 6 کروڑ روپے سے زیادہ رہی۔ دورانِ کاروبار، مارکیٹ کی بلند ترین سطح 91,105 پوائنٹس جبکہ کم ترین سطح 88,852 پوائنٹس رہی۔