Sunday, December 29, 2024
ہومBusinessکراچی: ضلع خیر پور میں گیس کے نئے ذخائر دریافت

کراچی: ضلع خیر پور میں گیس کے نئے ذخائر دریافت



(اشرف ملک)سندھ کے ضلع خیر پور میں گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے جس کی تفصیلات پاکستان اسٹاک ایکسچیبج کو موصول ہوگئی۔

کمپنی نے خط میں لکھا کہ خیر پور ساون ساوتھ بلاک میں کنویں کی کھدائی فروری میں شروع ہوئی تھی، ساون بلاک میں گیس ذخائر تلاش کیلئے اکھیرو 1 کنویں کی کھدائی 12442 فٹ گہری ہوئی۔

آئل اینڈ گیس ڈویلمپنٹ کمپنی (او جی ڈی سی ایل) نے خط میں لکھا کہ اکھیرو 1 کنویں سے یومیہ 10 ملین اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس حاصل ہوئی، کنوئیں میں گیس کا پریشر 4 ہزار پاؤنڈ پر اسکوائر انچ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں تاریخی اضافہ،ہزاروں روپے بڑھ گئے

اوجی ڈی سی ایل، گورنمنٹ ہولڈنگ پرائیوٹ، سندھ انرجی ہولڈنگ، یونائیٹڈ انرجی لمیٹڈ کمپنیوں نے گیس ذخائر تلاش کیے۔

کمپنی نے خط میں لکھا کہ ہائیڈرو کاربن گیس ذخائر کی دریافت ملکی توانائی کی ضرورت کو پورا کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں