کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )کراچی میں عید الاضحیٰ سے قبل سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔
کراچی میں ٹماٹر 240 روپے کلو اور پیاز 150روپے کلو میں فروخت ہونے لگاہے۔گوشت گلانے کے لئے سب سے زیادہ استعمال ہونے والا کچا پپیتا بھی مہنگا ہو گیا، جس کی قیمت 150روپے کلو کردی گئی۔پکوانوں میں عام استعمال ہونے والا لہسن ادرک 150روپے پاؤ میں فروخت ہو نے لگا ہے۔
پہلے ہی مہنگائی کے ستائے شہریوں کا کہنا ہے کہ بجٹ کے فوری بعد سے ہی اشیا ءکی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔شہریوں کے مطابق مہنگائی بہت ہے مگر عید الاضحیٰ کےلئے سبزیاں توخریدنی ہیں۔