Monday, January 6, 2025
ہومBusinessکراچی: ود ہولڈنگ ٹیکس کیخلاف اجناس بازار ہڑتال کے سبب بند

کراچی: ود ہولڈنگ ٹیکس کیخلاف اجناس بازار ہڑتال کے سبب بند


—فائل فوٹو

کراچی کا اجناس بازار ود ہولڈنگ ٹیکس نافذ کیے جانے پر ہڑتال کے سبب آج بند ہے۔

کراچی ہول سیلرز گروسرز ایسوسی ایشن کی پریس کانفرنس میں تاجروں کا کہنا ہے کہ اشیائے ضروریہ پر ڈھائی فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس نافذ کیا گیا ہے۔

چیئرمین ہول سیلز گروسرزمحمد احمد مجید کے مطابق ایف بی آر نے اشیائے ضروریہ پر ٹیکس جمع کرنے کا ودہولڈنگ ایجنٹ بنا دیا ہے، حکومت کا یہ فیصلہ کاروبار کو مشکل ترین کر رہا ہے۔

انہوں نے دھمکی دی ہے کہ درآمد پر ودہولڈنگ ٹیکس ختم نہ کیا گیا تو دالوں کی درآمد روک دیں گے۔

تاجر رہنما رؤف ابراہیم کا کہنا ہے کہ حکومت دالیں خود منگوالے، ہم درآمد نہیں کریں گے۔

چیئرمین فلار ملز ایسوسی ایشن سندھ چوہدری عامر نے کہا ہے کہ ودہولڈنگ ٹیکس عوام اور کاروبار کرنے والوں پر ظلم ہے، اشیائے ضروریہ کے دیگر ذرائع پر ٹیکس لگا کر انہیں مہنگا کر دیا گیا ہے، ٹیکس دینے کے لیے سب تیار ہیں، سسٹم کے ذریعے ٹیکس لیں۔

فیصل انیس مجید نے کہا کہ آج جوڑیا بازار بند ہے، امپورٹ اسٹیج پر ودہولڈنگ ٹیکس دے رہے ہیں، اشیائے ضروریہ پر ٹیکسوں کے نظام پر ہم سے بات کی جائے، ہمیں ود ہولڈنگ ایجنٹ نہ بنایا جائے ، وزیرِ اعظم شہباز شریف معاملے کا نوٹس لیں۔

انہوں نے کہا کہ ودہولڈنگ ٹیکس سے دالیں 50 سے 100 روپے مہنگی ہو جائیں گی، پاکستان 16 لاکھ ٹن دالیں درآمد کرتا ہے، مونگ کی فصل خراب ہوئی ہے، دال امپورٹ کرنا پڑے گی۔

فیصل انیس مجید کا یہ بھی کہنا ہے کہ بھارت میں چنے کی فصل خراب ہوئی ہے، بھارت کی خریداری کے سبب چنے کی عالمی قیمت بڑھی ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں