کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )سٹیٹ بینک کی سابق گورنر اور سابق نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر کا کہنا ہے کہ ان کے دور میں کسی کو یقین نہیں تھا کہ وہ اتنے اچھے طریقے سے معیشت سنبھالیں گی۔
نجی ٹی وی “جیو نیوز کے” مطابق کراچی میں اوورسیز چیمبر میں ویمن امپاورمنٹ ایوارڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق گورنر سٹیٹ بینک شمشاد اختر نے کہا کہ ایسا نہیں کہ عالمی سطح کےاداروں میں خواتین کے خلاف تعصب نہیں ہے۔بینکنگ سیکٹر کے لوگ طاقتور اور پیسے والے ہیں، میں نے اپنے دور میں بہت سخت فیصلے لیے۔ وزارت خزانہ والے سمجھتے تھے مجھے کچھ نہیں پتا، کسی کویقین نہ تھاکہ میں معیشت سنبھالنے میں کامیاب ہوجاؤں گی۔
سابق گورنر سٹیٹ بینک کا کہنا تھاکہ مجھے پریزنٹیشنز دی جارہی تھیں، میں نے کہا میں معیشت دان ہوں یہ رہنے دیں، سول سرونٹس جذبہ نہیں بڑھاتے آپ کو خود ہی کام کرنا ہوتا ہے۔