Tuesday, January 7, 2025
ہومBusinessکل سے پیٹرول مہنگا اور ڈیزل سستا ہونے کا امکان

کل سے پیٹرول مہنگا اور ڈیزل سستا ہونے کا امکان



 اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )ملک بھر میں کل سے پیٹرول کی قیمت میں ایک بار پھر اضافے کا خدشہ  ظاہر کیا جا رہا ہے۔پیٹرول کی قیمت میں تقریباً 10 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔پیٹرول کی نئی قیمت ممکنہ اضافے کے بعد 279 روپے 75 پیسے سے بڑھ کر 289 روپے 69 پیسے ہو جائے گی۔

“جنگ ” نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ  ملک میں ڈیزل کی قیمت میں تقریباً 2 روپے کمی کا امکان ہے, ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 285.49 روپے سے کم ہو کر 284.26 روپے ہو سکتی ہے۔لائٹ ڈیزل کی قیمت 0.45 پیسے بڑھ کر 168.63روپے ہو سکتی ہے جبکہ کیروسین کی قیمت 188.49روپے سے بڑھ کر 188.66 روپے روپے ہو سکتی ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں