Saturday, December 28, 2024
ہومBusinessکوئٹہ: سبزیوں اور مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی

کوئٹہ: سبزیوں اور مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی


—فائل فوٹو

کوئٹہ میں سبزیوں اور مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی ہو گئی۔

شہر میں ٹماٹر فی کلو قیمت میں 20 روپے کی کمی کے بعد  50 روپے فی کلو میں فروخت ہونے لگے۔

کوئٹہ میں پیاز کی فی کلو قیمت میں 20 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد پیاز کی قیمت 100 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق بھنڈی کی فی کلو قیمت 50 روپے کم ہو کر 150 روپے اور کھیرے کی فی کلو قیمت 60 روپے ہو گئی۔

شہر میں آلو کی فی کلو قیمت 70 روپے اور دیسی لیموں کی قیمت 700 روپے فی کلو پر برقرار ہے۔

مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ چکن کی فی کلو قیمت میں 20 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد مرغی کے گوشت کی قیمت 480 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں