Sunday, December 29, 2024
ہومBusinessکوئٹہ: کچھ سبزیاں سستی، کچھ مہنگی

کوئٹہ: کچھ سبزیاں سستی، کچھ مہنگی


—فائل فوٹو

بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ میں مختلف سبزیوں کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے تو کچھ مہنگی بھی ہوئی ہیں۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق سفید آلو کی فی کلو قیمت میں 20 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد اس کی قیمت 80 روپے کلو ہو گئی۔

سرخ آلو کی فی کلو قیمت میں 10 روپے کا اضافہ ہونے کے بعد وہ 140 روپے سے بڑھ کر 150 روپے کلو فروخت ہونے لگا۔

بھنڈی کی فی کلو قیمت میں 20 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اس کی قیمت 200 روپے فی کلو ہو گئی۔

توری کی فی کلو قیمت میں 40 روپے کا اضافہ ہونے کے بعد اس کی قیمت 200 روپے کلو ہو گئی۔

کدو کی فی کلو قیمت میں 10 روپے کی کمی ہوئ ہے جس کے بعد اس کی قیمت 150 روپے کلو ہو گئی۔

پیاز کی فی کلو قیمت میں 30 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے جس کی قیمت 120 روپے کلو ہو گئی۔

کوئٹہ میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت 150 روپے پر برقرار ہے جبکہ مٹر کی فی کلو قیمت 50 روپے کے اضافے سے قیمت 300 روپے کلو پر پہنچ گئی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں