Sunday, December 29, 2024
ہومBusinessکھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ 

کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ 



  (ویب ڈیسک)جائیں تو جائیں کہاں؟،حکومت کی جانب سے مختلف قسم کی ٹیکسز عائد کئے جانے کے بعد اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا طوفان برپا ہو گیا ۔

وفاقی حکومت کی جانب سے ٹیکسز عائد کئے جانے کے بعد اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ، چینی کا کٹہ 6700 روپے میں فروخت ہو رہا تھا وہ 250 روپے اضافے کے ساتھ 6950 روپے کا ہوگیا ہے، اسی طرح گھی کے کارٹن پر 300 روپے، کھلا آئل 380 سے بڑھ کر 420 روپے، دال مونگ 280 سے بڑھ کر 340 روپے، دال چنہ 280 سے 320 روپے ہوگئی ہے۔

 آٹا، خشک دودھ، ڈبے والے دودھ سمیت دیگر اشیاء کی قیمتوں میں اضافے سے شہری شدید پریشان ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مرغی کی قیمت  میں ریکارڈ اضافہ،فی کلو کتنے کا ہو گیا؟

شہریوں کا کہنا ہے کہ پہلے ہی حالیہ مہنگائی میں گزر بسر کرنا مشکل ہے، ایسے میں حکومت کی جانب سے عائد کردہ ٹیکسز نے عام آدمی کیلئے 2 وقت کی روٹی کا حصول بھی مشکل بنا دیا ہے ، حکومت  عام آدمی کو ریلیف کرنے کے اقدامات اٹھائے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں