Saturday, December 28, 2024
ہومBusinessگاڑیاں بنانے والی وہ کمپنی جس نے کمی کی بجائے اپنی کمرشل...

گاڑیاں بنانے والی وہ کمپنی جس نے کمی کی بجائے اپنی کمرشل گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے اضافہ کردیا



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاک سوزوکی سمیت متعدد کمپنیوں کی طرف سے حالیہ ہفتوں میں اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کی گئی ہے تاہم اس رجحان کے برعکس حیران کن طور پر ہنڈائی نشاط نے اپنی کمرشل پک اپ ’ایچ۔ 100پورٹر‘ گاڑی کی قیمت میں 2لاکھ روپے اضافہ کر دیا ہے۔ 
ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق اس اضافے کے بعد گاڑی کے بغیر ’ڈیک‘ نان اے سی ماڈل کی قیمت 40.39لاکھ روپے، اے سی ماڈل کی قیمت 41.49لاکھ روپے، ڈیک کے ساتھ آنے والے سٹینڈرڈ نان اے سی ماڈل کی قیمت 40.59لاکھ اور اے سی ماڈل کی قیمت 41.69لاکھ روپے ہو گئی ہے۔
اسی طرح قیمت میں اس اضافے کے بعد گاڑی کے ہائی ڈیک نان اے سی ورڑن کی قیمت 40.79لاکھ روپے اور ہائی ڈیک اے سی ورڑن کی قیمت 41.89لاکھ روپے ہو گئی ہے۔ گاڑی کے تمام ورڑنز کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2024ء سے ہو گا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں