Wednesday, December 25, 2024
ہومBusinessگاڑیوں کی قیمت میں کمی کا اعلان نوٹیفکیشن جاری

گاڑیوں کی قیمت میں کمی کا اعلان نوٹیفکیشن جاری


(ویب ڈیسک)گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے خوشخبری،چینی کار ساز کمپنی’’ چیری‘‘ نے پاکستان میں اپنے آپریشن کے دو سال مکمل ہونے پر کراس اوور ایس ایو وی ٹیگو 8 پرو کی قیمت میں کمی کا اعلان کر دیا۔

پاک وہیلز کے مطابق چینی کار ساز کمپنی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ چیری نے پاکستان میں اپنے آپریشن کے دو سال مکمل کرلئے ہیں اور اس عظیم سنگ میل کو عبور کرنے پر ٹیگو 8 پرو کی قیمت میں کمی کا اعلان کیا جا رہا ہے، کمپنی کی جانب سے ٹیگو 8 پرو کی قیمت میں 8 لاکھ 49 ہزار روپے کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد گاڑی کی نئی قیمت 95 لاکھ 50 ہزار روپے ہوگئی ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق قیمت میں کمی کا اطلاق 17 اپریل 2024 سے ہوگا،کمپنی کی جانب گاڑی کی قیمت میں کمی کا اعلان کرتے ہوئے خوشی کا اظہار بھی کیا گیا۔
 یہ بھی پڑھیں: گھی کی قیمت میں 58 روپے فی کلو اضافہ





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں