Saturday, December 28, 2024
ہومBusinessگاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے بری خبر

گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے بری خبر



(ویب ڈیسک) معروف کار ساز کمپنی ’ کیا موٹرز ‘ نے اپنی کراس اوور گاڑی ’ اسٹونک‘ کی قیمت میں پھر سے اضافہ کر دیا۔

کیا موٹرز  نے ’ اسٹونک‘ کی قیمت میں 7 لاکھ 80 ہزار روپے اضافہ کر دیا جس سے اس کی نئی قیمت 55 لاکھ  50 ہزار روپے پر پہنچ گئی ہے، نئے مالی سال کے شروع ہوتے ہی کِیا پاکستان نے اسٹونک ای ایکس کی بکنگ دوبارہ آغاز کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج سے تمام بکنگ دسمبر 2024 اور اس کے بعد کی ڈیلیوری کی بنیاد پر لی جائے گی، بکنگ صرف 2.5 ملین روپے کی جزوی ادائیگی کے ساتھ قابلِ قبول ہو گی۔

کیا پاکستان کا مزید کہنا ہے کہ دسمبر 2024 اور جنوری 2025 کی ڈیلیوری کے لیے جزوی ادائیگی کے ساتھ آرڈرز کے لیے پرائس لاک ہو گا، پرائس لاک امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی کسی بھی قدر میں کمی سے مشروط ہے، وفاقی یا صوبائی حکومتوں کی طرف سے درآمد کردہ ڈیوٹیوں، ٹیکسوں اور لیویز میں کسی بھی قسم کا اضافہ ڈیلیوری کے وقت صارفین ہی ادا کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ملکی معیشت کیلئے اچھی خبر،پاکستان کے بڑے صوبے میں گیس کے ذخائر دریافت

اس صورتحال میں دلچسپ بات یہ ہے کہ آیا اسٹونک کی بڑھتی ہوئی قیمت کے باوجود صارفین میں اسی کی مقبولیت کو کوئی فرق پڑتا ہے یا نہیں، دوسری جانب سوزوکی سوئفٹ اے مقابلے کی ٹکر دی رہی ہے خاص طور پر جب اس کے ٹاپ ویریئنٹس اب بھی 4 کروڑ 71 لاکھ اور 9 ہزار روپے کے ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں