Saturday, January 4, 2025
ہومBusinessگاڑیوں کے شوقین کیلئے اچھی خبرمعروف کمپنی کا قیمتوں میں لاکھوں روپے...

گاڑیوں کے شوقین کیلئے اچھی خبرمعروف کمپنی کا قیمتوں میں لاکھوں روپے کمی کا اعلان



(اشرف خان) ایم جی پاکستان نے اپنی 100 ویں سالگرہ کے موقع دسمبر تک مختلف ماڈلز کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔ 

کمپنی کی جانب سے 100 ویں سالگرہ پر یہ رعایتی آفر سامنے آئی ہےجس کا اعلان ایم جی کمپنی کے سوشل میڈیا کے ذریعے کی ہےاور اس کو رواں سال کی سب سے بڑی خوشی بھی قرار دی ہے جبکہ ایم جی ایچ ایس اب  قسطوں پربھی لی جاسکتی ہے ، ایم جی ایچ ایس، ایم جی 4، ایم جی زیڈ ایس اور ایم جی 5 سمیت مختلف ماڈلز پر قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان کیا ہے،ایم جی موٹر کے  100 سالہ معیار کے جشن پر بڑی رعایت آفر دیتے ہوئے دسمبر 2024 تک قیمتوں میں کمی کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لش پش گاڑی،آسان اقساط ،بہترین فیچرز،ناقابل یقین قیمت،خریداروں کیلئے خوشخبری آگئی

ایم جی ایچ ایس ایکسائٹ  3,50,000 روپے کی کمی کے بعد 68 لاکھ 49 ہزار روپے ہوگئی ، یہی ماڈل  پہلے 71 لاکھ 99ہزارروہے کا تھا،ایچ ایس ایسنس(MG HS چار لاکھ  روپے کی کمی کے بعد نئی قیمت 76 لاکھ 99 ہزار مقرر ، جو پہلے80 لاکھ 99ہزار روپے تھی،ایچ ایس 2.0 ٹی اے ڈبلیو ڈی5 لاکھ روپے کمی سے 87 لاکھ 99 ہزار روپے کی ہوگئی، یہ ماڈل جو پہلے 92 لاکھ 99ہزار روپے کا تھا ۔

ایم جی الیکٹرک وہیکل لائن اپ،ایم جی 4 ایکسائٹ 12 لاکھ روپے بڑی کمی کردی گئی جو  رعایت کے بعد اب 97 لاکھ 99 ہزار روپے کی ہوگئی جو پہلےایک کروڑ 9 لاکھ 99 ہزار روپے کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کی الیکٹرک کار آگئی،قیمت جان کر یقین کرنا مشکل

ایم جی 4 ایسنس 20 لاکھ روپے  کی بڑی کمی کے بعد قیمت ایک کروڑ 9 لاکھ 90 ہزار روپے ہوگئی،یہ ماڈل  جو پہلے 1 کرور 29 لاکھ 90 ہزار روپے کا تھا،ایم جی 5 ایس ڈبلیو 20 لاکھ روپے بڑی کمی سے  1 کروڑ 14 لاکھ 90 ہزار روپے کی کردی گئی،یہ ماڈل جو پہلے 1 کرور 34 لاکھ 90 ہزار روپے کا تھا ۔

ایم جی زیڈ ایس ایسنس20 لاکھ روپے رعایت کے بعد  1 کرور 9لاکھ 90 ہزار روپے کی ہوگئی جو پہلے 1 کروڑ 29 لاکھ 90 ہزار روپے کا تھا ۔

علاوہ ازیں، ایم جی ایچ ایس پی ایچ ای وی کی مقامی اسمبلی کا بھی آغازکیا گیا ہے،ایم جی موٹرز پاکستان نے حال ہی میں مقامی طور پر اسمبل شدہ ایم جی ایچ ایس پی ایچ ای وی لانچ کی ہے، یہ گاڑی پاکستان آٹو شو 2024 میں متعارف کرائی گئی جسے صارفین کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملی۔

یہ بھی پڑھیں: سولر پینلز اور بیٹریوں کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں