لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) موسم گرما کی آمد آمد ہے اور اس سے قبل سولر پینلز کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق سولر پینلز کی قیمت میں75ہزار سے 3لاکھ روپے تک اضافہ کیا گیا ہے۔ مثال کے طور پر 7کلوواٹ سسٹم کی قیمت ساڑھے 8لاکھ روپے تھی جو اب بڑھ کر 9لاکھ 20ہزار روپے ہو گئی ہے۔
اسی طرح 10کلوواٹ سسٹم کی قیمت 11لاکھ سے بڑھ کر ساڑھے 12لاکھ اور 12کلوواٹ سسٹم کی قیمت 14لاکھ روپے سے بڑھ کر 16لاکھ روپے ہو گئی ہے، جبکہ 15کلوواٹ سولر پینلز سسٹم کی قیمت تین لاکھ روپے اضافے سے 18لاکھ روپے ہو گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق سولر پینلز سسٹم کی قیمتوں میں ا س اضافے سے صارفین پر مالی دباؤ میں اضافہ ہوا ہے۔ بالخصوص ایسے صارفین، جو وفاقی حکومت کے نیٹ میٹرنگ پراجیکٹ کا حصہ ہیں، ان پر کافی بوجھ پڑا ہے۔