Wednesday, January 1, 2025
ہومBusinessگزشتہ برس کی نسبت امسال برآمدات میں 8 فیصد اضافہ

گزشتہ برس کی نسبت امسال برآمدات میں 8 فیصد اضافہ



(وقاص عظیم) ملکی معیشت کو سنبھالا ملنے لگا، جولائی 2023 سے فروری 2024 تک ملکی برآمدات میں گزشتہ برس کی نسبت 9 فیصد اضافہ ہو گیا۔ 
تفصیلات کےمطابق ادارہ شماریات  کی جانب سے  جاری اعدادو شمار میں کہا گیا ہےکہ مالی سال کے 8 ماہ میں برآمدات کا حجم 20 ارب 35 کروڑ ڈالرز رہا ، گزشتہ برس اسی عرصے میں برآمدات 18 ارب 67 کروڑ ڈالرز تھیں ،8 ماہ میں درآمدات میں 11.87 فیصد کمی ہوئی ،جولائی سے فروری 2024 تک درآمدات کا حجم 35 ارب 22 کروڑ ڈالرز رہا ،8 ماہ میں تجارتی خسارے میں 30.1 فیصد کمی ہوئی ،جولائی سے فروری تک تجارتی خسارہ 21 ارب 29 کروڑ ڈالرز رہا ،فروری 2024 میں برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 17.54 فیصد اضافہ ہوا ۔

فروری 2024 میں برآمدات کا حجم 2 ارب 57 کروڑ ڈالرز رہا ،فروری میں درآمدات کا حجم 4 ارب 28 کروڑ ڈالرز رہا ،فروری میں تجارتی خسارہ ایک ارب 71 کروڑ ڈالرز رہا ،ماہانہ بنیادوں پر برآمدات میں 7.84 فیصد کمی ہوئی ،ماہانہ بنیادوں پر درآمدات 10.19 فیصد کم ہوئیں ،فروری میں ماہانہ بنیادوں پر تجارتی خسارہ 13.49 فیصد کم ہوا ۔ 

یہ بھی پڑھیں : سردار ایاز صادق کا عمران خان کے قریبی دوست سے  تیسری بار سپیکر بننے تک کا سفر





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں