Wednesday, January 1, 2025
ہومBusinessگزشتہ ماہ ملک میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں کتنا...

گزشتہ ماہ ملک میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں کتنا اضافہ ہوا؟ رپورٹ جاری



(ویب ڈیسک) گزشتہ ماہ ملک میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 172 فیصد تک کا اضافہ ہوا ہے۔

اعدادوشمار کے مطابق فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ (ایف ڈی آئی) رواں ماہ 131 اعشاریہ 9 ملین ڈالر سے بڑھ 358 اعشاریہ 84 ملین ڈالر تک پہنچ چکی ہے، ایف ڈی آئی میں یہ ریکارڈ اضافہ پچھلے مہینے ہوا جو کہ 172 فیصد بنتا ہے۔

براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری ایس آئی ایف سی کے مینڈیٹ کا حصہ ہے جس کا مقصد ملک میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹیکس نادہندگان کے گرد مزید گھیرا تنگ، ایف بی آر نے بڑا جھٹکا دیدیا

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق پچھلے 4 سال میں ہونے والی یہ سب سے بڑی غیر ملکی سرمایہ کاری ہے، دوست پڑوسی ملک چین اس سال 177 اعشاریہ 37 ڈالر کی سرمایہ کاری سے ساتھ پہلے نمبر پر ہے، یو اے ای 51 اعشاریہ 93 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کے ساتھ دوسرے اور کینیڈا 51 اعشاریہ 89 ملین ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

دوسری جانب معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ ایف ڈی آئی میں اضافہ ایس آئی ایف سی کے قیام اور اس کی انتھک کوششوں کا ثمر ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں