Sunday, December 29, 2024
ہومBusinessگُمراہ کن مارکیٹنگ ملٹی نیشنل کمپنی کو مہنگی پڑ گئی سی سی...

گُمراہ کن مارکیٹنگ ملٹی نیشنل کمپنی کو مہنگی پڑ گئی سی سی پی نے کروڑوں کا جرمانہ کر دیا



(وقاص عظیم) سی سی پی نے گُمراہ کن مارکیٹنگ کی وجہ سے ملٹی نیشنل کمپنی پر 6 کروڑ رُوپے جُرمانہ عائد کر دیا۔

کامپیٹیشن کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) کے مطابق ملٹی نیشنل کمپنی یونی لیور پاکستان پر یہ جُرمانہ اپنی پراڈکٹ ’لائف بوائے صابن‘ اور ’لائف بوائے ہینڈ واش‘ کے لیے گُمراہ کُن مارکیٹنگ اور غیر حقیقتی دعوے کرنے پر کیا گیا، گُمراہ کُن مارکیٹنگ اور غیر حقیقتی دعوے نہ صرف صارفین کو غلط معلومات کی فراہمی کا سبب بنتے ہیں بلکہ حریف کاروباری اداروں کے کاروباری مُفادات کو نُقصان پہنچانے کا سبب بھی بنتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ترسیلات زر میں اضافہ، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے ریکارڈ توڑ ڈالے

سی سی پی کا مزید کہنا ہے کہ یونی لیور پاکستان مذکورہ مصنوعات کے حوالے سے قطعی دعوے کرکے دیگر کاروباری اداروں کے کاروباری مفادات کو نقصان پہنچاتا رہا اور صارفین کو گمراہ کرتا رہا، ان گمراہ کُن دعوہ جات کے ذریعے کمپٹیشن ایکٹ 2010 کے سیکشن 10 کی 5 واضح خلاف ورزیاں کی جار رہی تھیں، صحت اور حفاظت سے متعلق یہ دعوے قابل اعتماد سائنسی شواہد سے ثابت بھی نہیں کئے جا سکے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں