Sunday, December 29, 2024
ہومBusinessگیس چوری پر پنجاب، خیبر پختونخوا، اسلام آباد میں 718 کنکشن منقطع

گیس چوری پر پنجاب، خیبر پختونخوا، اسلام آباد میں 718 کنکشن منقطع



سوئی ناردرن گیس کمپنی نے گیس چوری کے الزام میں مختلف شہروں میں مزید 718 گیس کنکشن منقطع کر کے 2 کروڑ 40 لاکھ روپے کے جرمانے عائد کر دیے۔

ترجمان سوئی ناردرن گیس کمپنی کے مطابق یہ کارروائیاں پنجاب، خیبر پختون خوا اور اسلام آباد میں کی گئیں۔

پشاور میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 28 گیس کنکشن منقطع کر کے 10 لاکھ روپے کے جرمانے کیے گئے۔

شیخو پورہ میں 549 گیس کنکشن منقطع کر کے1 کروڑ 96 لاکھ روپے کے جرمانے کرنے کے ساتھ 21 مقدمات بھی درج کرائے گئے۔

بہاولپور اور ملتان میں 139 گیس کنکشن منقطع اور 30 لاکھ 90 ہزار روپے کے جرمانے کیے گئے۔

گجرات اور گوجرانوالا میں 2 گیس کنکشن منقطع کر کے 3 لاکھ 70 ہزار روپے کے جرمانے کیے گئے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں